آسام، انتہا پسند بی جے پی حکومت نے 1300 مدارس کو اسکولوں میں بدل دیا

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسام، انتہا پسند بی جے پی حکومت نے13سو مدارس کو اسکولوں میں بدل دیا

بھارتی ریاست آسام میں بھارتیا جنتاپارٹی (بی جے پی ) کی انتہا پسند حکومت نے تقریباً13سو دینی مدارس اسکولوں میں تبدیل کر دیے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرائمری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائر یکٹر سورنجنا سیناپتی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈائر یکٹوریٹ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے تحت ریاست بھر میں 1ہزار 2سو 81پرائمری ماڈل انگلش( ایم ای) مدارس اب صرف ایم ای اسکولوں سے جانے جائیں گے۔

قبل ازیں اپریل 2021میں مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے تمام 610سرکاری مدارس کو اپر پرائمری، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تبدیل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے رواں برس مارچ میں ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی ایک ریلی سے تقریر کے دوران کہا تھا کہ ان کی حکومت نے آسام میں 6 سو مدارس کو بند کر دیا ہے اور وہ تمام مدارس کو بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آسام کی ہمنتا بسوا سرما حکومت نے  ریاست کے 31 اضلاع میں 1281 مدارس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے ۔ اس کے لیے حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

آسام حکومت نے جنوری 2021 میں قانون پاس کیا تھا، جس میں ریاست کے تمام سرکاری مدارس کو باقاعدہ اسکولوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سے 731 مدارس اور عربی کالج متاثر ہوئے تھے، ان میں پرائیویٹ مدارس کو چھوڑ کر، جو بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن آسام، آسام ہائرسیکنڈری ایجوکیشن کونسل  اور ریاستی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ماتحت تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ