‘ڈالر کی بڑھتی قیمت کے سبب ملک میں کاغذ کا بحران سر اٹھانے لگا’

ہفتہ 11 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بڑھتے ہوئے افراط زر نے ہر شعبہ زندگی کا متاثر کیا ہے۔ ڈالر کی کمی کے سبب امپورٹرز کو لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نتیجتاً اس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر پڑ رہا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے خام مال کی قلت نے جن صنعتی شعبوں کو متاثر کیا ہے۔ ان میں پبلشنگ انڈسٹری بھی شامل ہے۔

پاکستان میں کاغذ کا بحران کیا رنگ دکھا رہا ہے اور اس کا براۂ راست اثر ایک عام آدمی پر کس طرح پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز سے اپنی خصوصی گفتگو میں چیئرمین پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن خالد عزیز نے بتایا کہ خام مال کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں کاغذ کی قیمت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چھ ماہ میں فی کلو کاغذ کی قیمت سو سے بڑھ کر پانچ سو روپے تک ہو گی ہے۔

خالد عزیز کے مطابق کتابوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی شیٹ بھی سو سے بڑھ کر آٹھ سو روپے تک ہوگئی ہے۔ جب کہ سستی امپورٹڈ کتاب کی قیمت چار سو روپے سے بڑھ کر بارہ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کاغذ  ری سائیکلنگ میں مضر صحت کیمیکل استعمال ہو رہا ہے

چیئرمین پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چھ ماہ سے تقریباً امپورٹڈ کاغذ کے  ایک ہزار کنٹینرز پورٹ پر کھڑے کلیرنس کے منتظر ہیں۔ کتابوں کی جلد سازی میں استعمال ہونے والا کور ’ایل سی‘ کلیئر نہ ہونے سے ناپید ہوگیا ہے۔

انہوں نے وی نیوز کو بتایا کہ اس وقت مقامی کاغذ امپورٹڈ کاغذ کے مقابلے میں زیادہ مہنگا ہے۔ خالد عزیز نے انکشاف کیا کہ کاغذ کی طلب پوری کرنے کے لیے مقامی مینوفیکچرز  ردی کاغذ کو ری سائیکل کرنے کے عمل میں مضر صحت کیمیکل استعمال کر رہے ہیں۔

نئے تعلیمی سال میں امپورٹڈ کتابیں میسر نہیں ہوں گی

چیئرمین پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کاغذ کے اس بحران کے سبب دواؤں اور بسکٹ کے ڈبوں کی لاگت میں بھی چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ اس مرتبہ کیمبرج، او لیول، اے لیول، انجینئرنگ، میڈیکل اور قانون کے طلبہ کو نئے تعلیمی سال میں امپورٹڈ کتابیں میسر نہیں ہوں گی۔

خالد عزیز کے مطابق اس وقت ہول سیل مارکیٹ میں پچاس صفحوں پر مشتمل کتاب کی قیمت 40 سے بڑھ کر 100 روپے کی ہوگئی ہے۔ جب کہ سو صفحات والی کتاب 80 سے بڑھ کر 150 روپے کی ہوگئی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم