عمران خان کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا ہے۔ اب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف امریکا کی جانب سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہاکہ عمران خان کا موقف ہے امریکا کے پاس اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں

بیرسٹر سیف نے کہاکہ امریکا کو انتخابات پر جیسے آواز بلند کرنی چاہیے تھی نہیں کی گئی، عمران خان کا موقف ہے کہ کاسمیٹک بیانات نہیں چلیں گے۔

اس موقع پر سینیئر رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارے پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے کیونکہ عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ تحریک انصاف ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس وزیراعظم کے لیے نمبر پورے ہیں، دھاندلی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم پاکستان کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp