پی ایس ایل 2024: افتتاحی تقریب میں کون سے فنکار شریک ہوں گے؟

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں عام انتخابات کے بعد اب کرکٹ کا میدان سجایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن  کی تیاریاں عروج پر ہیں اور غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا اعلان بھی کر دیا ہے جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایس ایل انتظامیہ نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 17 فروری کو شام 6 بجے کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور گلوکار عارف لوہار، نوری، علی ظفر اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گی۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے افتتاحی تقریب میں کرکٹ فینز کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 9 کے افتتاحی میچ 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گی۔

یادرہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ ریلیز کر دیا گیا ہے جو کہ شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے، یہ ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp