بیلا حدید کی ویلنٹائن ڈے پوسٹ کو 18 لاکھ لائیکس کیوں ملے؟

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں ایک بار پھر پوسٹ کی ہے جسے 18 لاکھ افراد نے پسند کیا ہے۔

سپر ماڈل بیلا حدید فلسطین سے تعلق رکھنے اور ’آزاد فلسطین‘ مہم میں شرکت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹا گرام‘ پر ویلنٹائن ڈے پر مبنی کیپشن کے ساتھ دل کی شکل والی کینڈی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

امریکی ماڈل نے اپنی پوسٹ میں ویلنٹائن ڈے کے روایتی پیغام کے بجائے لکھا، ’کیا تم میرے فلسطین کو آزار کرو گے‘۔ انہوں نے اس فوٹو کے لیے ’فری فلسطین‘، ’فری غزہ‘، ’رفح‘ اور ’سیزفائر ناؤ‘ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا ہے۔

امریکی ماڈل بیلا حدید کی اس پوسٹ کو 18 لاکھ لوگوں نے پسند کیا ہے اور بیشتر صارفین نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرنے پر انہیں سراہا ہے۔

واضح رہے کہ بیلا حدید امریکا میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد محمد حدید فلسطینی تھے جو کئی دہائیاں قبل امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ بیلا اور ان کی بہن جی جی حدید کا شمار دنیا کی نامور ترین ماڈلز میں ہوتا ہے۔ یہ دونوں بہنیں اکثر ہی فلسطین کی آزادی کی حمایت کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟