شاہ رخ خان ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کو کیوں تیار نہیں؟

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بیان کر دی ہے۔

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں غیرملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی وڈ لیجنڈ شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک ہالی وڈ کی کسی بلاک بسٹر فلم میں کام نہیں کیا کیونکہ انہیں جو کردار پیش کیے گئے وہ بہت اچھے نہیں تھے۔

انہوں نے کہا، ’میں نے یہ نہایت ایمانداری سے کہا ہے لیکن کوئی بھی میری اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ ہالی وڈ میں کسی نے مجھے اب تک کسی جاندار کردار کی پیشکش نہیں کی۔’

شاہ رخ خان کا کہنا تھا، ’مجھے اب محسوس ہوتا ہے کہ مجھے ایک وقت وقت میں بہت سے کاموں میں الجھنے کے بجائے ان فلم بینوں کے لیے کام کرنا چاہیے جو مجھے پسند کرتے ہیں۔‘

’کیریئر کا اختتام کرنا چاہتا ہوں‘

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسی فلم بنا کر اپنے کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں جو دنیا بھر میں دیکھی اور پسند کی جائے تاکہ کوئی ان سے یہ نہ پوچھ سکے کہ انہوں نے انٹرنیشنل فلم میں کیوں نہ کام کیا۔

شاہ رخ خان نے کہا، ’یہ فلم مجھے دنیا کے اس پار لے کر جائے گی۔‘

شاہ رخ خان نے جن غیرملکی پروجیکٹس کو ٹھکرایا ان میں آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ بھی تھی، جس نے مغربی ممالک کے فلم بینوں کو ہندوستانی فلم سازی سے متعارف کرایا۔

شاہ رخ خان نے فلم ’سلم ڈوگ ملینیئر‘ میں کیوں کام نہیں کیا؟

کنگ خان کو ڈائریکٹر ڈینی بوئل نے اس وقت ایک کردار کی پیشکش کی جب وہ گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، تاہم شاہ رخ نے ایک ’بے ایمان‘ میزبان کے گرد گھومتی اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا، ’اس کردار کے حوالے سے میں نے محسوس کیا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ میں حقیقی زندگی میں میزبان ہوں اور میں فلم میں بطور میزبان دھوکا دے رہا ہوں، لہٰذا میں نے ڈینی بوئل کو بتایا کہ وہ اس فلم میں کام نہیں کرسکتے، اس کے لیے مجھ سے بہتر اداکار موجود ہیں، انیل کپور نے یہ کردار ادا کیا اور وہ میزبان کے طور پر لاجواب تھے۔‘

شاہ رخ خان نے  2023 میں تقریباً 5 سال بعد بالی وڈ میں شاندار واپسی کی اور ’جوان‘، ’پٹھان‘ اور ’ڈنکی‘ جیسی 3 بلاک بسٹر فلموں میں کام کرتے نظر آئے۔

شاہ رخ کی فلمیں مسلسل کیوں فلاپ ہوتی رہیں؟

ان 5 برسوں میں وہ کہا غائب تھے، اس سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا، ’میں نے دنیا کا بہترین پیزا بنانا سیکھا، اس کے لیے میں نے ایک چھوٹا سا کچن بنایا اور پیزا بنانے کا طریقہ سیکھنا شروع کر دیا۔‘

شاہ رخ خان نے اعتراف کیا کہ ان کی بڑے بجٹ کی کئی فلمیں مسلسل فلاپ ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی باتوں پر غور نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کی یہ فلمیں فلاپ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ  لوگ انہیں امید، خوشی اور محبت دیتے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب ایسا ہی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں