آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کا امکان

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

جمعہ کی شام یا رات کے اوقات میں گلگت بلتستان ، چترال اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ویدر پاکستان کے مطابق پولر ورٹیکس ایک بار پھر اگلے 48 گھنٹوں میں اسپلٹ ہونے والا ہے،اس کے زیر اثر شدید پوری دنیا میں شدید سرد موسم کا امکان ہے۔ امریکہ، کینیڈا، یورپ، روس، چین اور ملحقہ علاقوں میں شدید سرد موسم کی توقع ہے۔

پاکستان میں بیک ٹو بیک ویسٹرن ڈسٹربنس 17 سے 18 فروری سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے جو مارچ کے پہلے 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp