شاہد آفریدی نے ہاتھ جوڑ کر فیصلہ سازوں سے کیا اپیل کی؟

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 2024 کے قومی انتخابات کے باوجود ملک میں سیاسی بے چینی پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ سازوں سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عام آدمی ہر روز ایک نئی کہانی سن کر پریشان ہوتا ہے کیونکہ اس کا اصل مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔ پہلے ہی بہت تماشا بن گیا ہے، یہ وطن اب مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا، خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاؤ۔

شاہد آفریدی کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد ملک بھر میں کئی جماعتوں نے احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

کرکٹ کی مشہور شخصیت ہونے کے ناطے، سابق اسٹار کھلاڑی اکثر سیاسی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آتے رہتے ہیں۔

مارچ 2022 میں انہوں نے اپیل کی تھی کہ کم از کم ایک منتخب حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا تھا جب اُس وقت کی اپوزیشن اُس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے تیار تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کو 74 سال ہو چکے ہیں۔ اللہ کے واسطے کم از کم ایک منتخب حکومت تو اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

عدم اعتماد پر عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے تو سابق کرکٹر کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی