190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر ہوگئی کیونکہ احتساب عدالت اسلام آباد نے کسی عدالتی کارروائی کے بغیر کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے نئے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کرنا تھی تاہم اپنی تعیناتی کے بعد فاضل جج تاحال اپنا چارج نہیں سنبھال سکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔

اسی ریفرنس میں گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کسی عدالتی کارروائی کے بغیر ملتوی ہوگئی تھی، جج محمد بشیر کی اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت پر ہونے کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔

آج کی سماعت بھی فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کسی کارروائی کے بغیر 23 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp