پی ایس ایل: اسٹیڈیم میں ثانیہ مرزا کے حق میں نعرہ لگنے پر ثنا جاوید کا ردعمل کیا تھا؟

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی وژن ڈراموں کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اتوار کو پی ایس 9 میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں نظر آئیں۔ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں وہ اپنے شوہر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ثنا جاوید جب میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچیں تو انہیں شرمندہ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود چند تماشائیوں نے شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نام کے نعرے بلند کیے۔

ثنا جاوید نے اس صورتحال میں خود کو سنبھالا اور کمال ضبط کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نعرے لگانے والے شخص کی جانب صرف ناگواری سے گھور کر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

اس میچ میں بیٹنگ کے دوران شعیب ملک جب بھی کوئی شاٹ لگاتے تو شائقین کے شور کے ساتھ ثنا جاوید کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جاتی۔ ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور صرف 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے۔ شعیب ملک نے پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق دینے کے بعد گزشتہ ماہ اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔ انہوں نے اپنی دوسری شادی کا اعلان 20 جنوری کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے