حکومت سازی: قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جا رہا ہے؟

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں ہر ایک کے ذہن میں یہ سوال کھٹک رہا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جا سکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں کوئی تعطل یا ڈیڈلاک نہیں، آئین کے تحت انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جا سکتا ہے، کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں، آئین پاکستان میں ہر صورتحال سے نکلنے کا راستہ موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وہ لوگ جو مختلف طرح سے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں، ان کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، وہ شاعر، موسیقار، فنکار، ڈرامہ نگار جو کروڑ پتی نہیں، ان کی خدمات کا اعتراف ہونا چاہیے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ اشرافیہ کے کلبز کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے افراد کی خدمات کا اعتراف کریں، کسی کو رکنیت دیتے وقت صرف پیسے کو نہ دیکھا جائے، خدمات کو بھی دیکھا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان خاصا جامع اور مفصل ہے، فرض کریں کہ اگر نئی حکومت بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا تو آئین میں اس کا راستہ موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب