بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام کنٹینیوئس اپروچ پروگرام (آئی سی اے او یو ایس اے پی-سی ایم اے آڈٹ) کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ شروع کردیا ہے۔

منگل کو آسکر روبیو اینیبل کی سربراہی میں ’ آئی سی اے او یو ایس اے پی سی ایم اے‘ کی  4 رکنی ٹیم نے ’پی سی اے اے‘ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور یہاں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ڈی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ ان کی معاونت ایوی ایشن سیکیورٹی کے ڈائریکٹر ایئر کرنل ریٹائرڈ شاہد قادر نے کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے اپنی اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں اور آڈٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد ’آئی سی اے او‘  کی ٹیم نے ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں تمام شعبوں میں مکمل تعاون اور بلا روک ٹوک رسائی کی یقین دہانی کرائی۔

’ آئی سی اے او یو ایس اے پی سی ایم اے‘ کی  ٹیم نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سی اے اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔

آڈٹ میں قانون سازی، دستاویزات، طریقہ کار اور دیگر آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا اور ہوا بازی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔

’ آئی سی اے او یو ایس اے پی سی ایم اے‘ ٹیم ہوائی اڈوں کے آپریشنز، اے ایس ایف سیکیورٹی، ایئرلائنز، کارگو، جی ایچ اے، کیٹرنگ اور ایئر نیویگیشن کی سہولیات کا بھی جائزہ لے گی۔ آئی سی اے او کی جانب سے یہ دورہ 2019 کے بعد پہلا دورہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp