سول ایوی ایشن ملازمین سے لڑائی، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کروا دیا

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کے درمیان لڑائی کے بعد ایف آئی اے حکام نے سول ایوی ایشن ملازمین پر مقدمہ درج کرا دیا۔

مقدمہ درج کرانے کے خلاف لاہور ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ایف آئی اے کے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی کی جس سے لاہور ائیر پورٹ کے فضائی آپریشن میں تعطل پیدا ہو گیا۔

اس دوران لاہور ایئر پورٹ کے کنکورس ہال اور چیک ان ایریا میں مسافروں کا شدید رش اور بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے، مسافروں نےسول ایوی ایشن حکام کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن رواں رکھنے کی ذمہ دار سول ایوی ایشن نے خود ہی فضائی آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے با وردی پورٹر پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

تشدد کا واقعہ علامہ اقبال ائیرپورٹ کے لاؤنج میں پیش آیا۔ انٹری گیٹ پر پہلے گزرنے کی ضد میں ایف آئی اے ملازم اور ایف آئی اے اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔

سول ایوی ایشن کی رجسٹرڈ یونین نے واقعہ پر حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ یونین کے مرکزی چیئرمین ایاز بٹ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی غنڈہ گردی کا فوراً نوٹس نہ لیا گیا تو ائیرپورٹ آپریشن بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف نہ ملا تو ائیرپورٹ پر احتجاج کی کال دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘