پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ معاملات دوبارہ الیکشن کی طرف جائیں، اگر اسمبلی ٹوٹ گئی تو پھر کچھ معلوم نہیں کہ 90 روز میں الیکشن ہوں گے بھی یا نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ یپپلزپارٹی کے ساتھ بہت جلد معاملات طے ہو جائیں گے، بلاول بھٹو کی شرائط پر معاملہ طے ہونا یہ ان کی خواہش ہو سکتی ہے، دو جماعتیں جب بیٹھتی ہیں تو یکطرفہ شرائط نہیں ہوتیں۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم ہر قیمت پر حکومت بنانا چاہتے ہیں، ہماری ایک مجبوری ضرور ہے کہ نظام ڈی ریل نہ ہو۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ شرائط منوانے یا مسلط کرنے کا وقت نہیں، ہم بارگینگ نہیں کر رہے بلکہ سرینڈر کررہے ہیں تاکہ نظام بچ جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو وزیراعظم کے لیے نامزد کیا ہے اور پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ہم وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ ضرور دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔