پچیس سال کی عمر میں کیا حاصل کیا؟ ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ جواب

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوانی کے اوائل دنوں سے ہی ہم اپنی زندگی کے لیے اہداف اور اپنی خواہشات کا تعین کرلیتے ہیں جس میں 30 سال تک ایک گھر ایک اچھی نوکری شامل ہوتی ہے، جبکہ کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ 40 سال تک کی عمر میں اتنے کامیاب ضرور ہوجا ئیں کہ ان کو ریٹائرمنٹ جلد از جلد مل جائے۔ اہداف کی فہرست یقیناً ہم میں سے اکثر کے لیے طویل اور پرجوش ہے لیکن کیا حقیقت ہمارے خوابوں اور امیدوں پر پورا اترتی ہے؟

ایسی ہی ایک دلچسپ گفتگو اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا حصہ بنی جب ٹوئٹر صارف زینب نے ایک دلچسپ سوال پوچھا ، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ 25 سال کی عمر تک کیا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟


ٹوئٹر صارف کے اس سوال کے جواب میں صارفین نے کچھ تلخ تو کچھ دلچسپ جوابات دیتے ہوئے اپنے اپنے تجربات بیان کیے، ایک صارف نے لکھا کہ زندہ رہنے میں کامیاب ہو گئی۔ کیا یہ شمار ہوتا ہے؟


گفتگو مزید آگے بڑھی تو کسی کے لیے پہلی کمائی ایک بہت بڑی کامیابی تھی، تو کسی کے لیے گھر بنانے کے لیے لیا گیا قرض واپس لوٹانا ایک سنگ میل، اسی دوران ایک صارف نے لکھا کہ اپنے پیشن کا احساس ہوا اور اپنی ملازمت سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ گرافک ڈیزائننگ سے بہت کم کمانا شروع کیا لیکن کم از کم ایک آغازتو تھا۔ اپنی کمائی سے آئی پیڈ ٹیبلیٹ خریدا (میرے لیے بڑی کامیابی)۔ مجھے 25 سال کے ہونے میں ابھی 3 سال باقی ہیں۔


ایک اور صارف نے لکھا کما رہا تھا، موٹر سائیکل تھا، لیپ ٹاپ تھا اور کوئی قرض نہیں تھا۔


جہاں صارفین اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کی کہانیاں سنا رہے تھے وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو باقی صارفین کی کامیابیوں کے بارے میں پڑھ کر کچھ مایوس ہوگئے ، اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا ’کمنٹس پڑھ کر کمپلیکس ہورہا ہے‘۔


صارفین کے مختلف تجربات کو پڑھ کر بہت سے صارفین کا ماننا تھا کہ پچیس سال کی عمر میں سب کی جدوجہد دوسرے انسان سے مختلف ہوتی ہیں اس لیے کسی سے خود کا موازنہ نہیں کرنا چا ہیے، اسی کی مثال دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا اپنے بچوں کی کسٹڈی کے کیس لڑے، اکیلی ماں بن گئی۔ ایم فل مکمل کر لیا اورسول سروسز میں شمولیت اختیار کی۔ یہی سب سے بڑی کامیابی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp