جشن بہاراں ’دوڑ لاہور دوڑ‘ 42 کلو میٹر سائیکل ریس علی الیاس نے جیت لی

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشن بہاراں ’دوڑ لاہور دوڑ‘  ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس (42 کلو میٹر) علی الیاس نے جیت لی۔

عبدالباسط نے دوسری اور عاقب شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب ایک ، دو اور چار لاکھ روپے کے کیش انعامات دیے گئے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشن بہاراں ’دوڑ لاہور دوڑ‘ میراتھان، ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس، وومن سائیکل ریس کا آغاز اتوار کے روز لبرٹی چوک سے صبح سات بجے ہوا۔

وومن ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس کی فاتح ’راجیہ شبیر‘

 وومن ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس (5کلومیٹر) راجیہ شبیر نے جیت لی۔ رضیہ حنیف نے دوسری جبکہ زینب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب پچاس، پیتیس اور پچیس ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔

دوڑ لاہور دوڑ‘ میراتھان کے فاتح ساہیوال کے ’سہیل عامر کاٹھیا‘ رہے

جشن بہاراں ’دوڑ لاہور دوڑ‘ میراتھان ساہیوال کے سہیل عامر کاٹھیا نے جیت لی۔ انہوں نے  42 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے 20 منٹ اور 24 سکینڈ میں طے کیا۔

اسرار خٹک نے دوسری اور عبدالرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں بالترتیب دس، پانچ اور تین لاکھ روپے کے کیش انعامات دیے گئے۔

شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جشن بہاراں ’دوڑ لاہور دوڑ ‘ مقابلوں میں سینکڑوں کی تعداد میں  کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر پُر امید ہوں کہ ہمارے نوجوان پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ایونٹ میں تمام اتھلیٹس اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مزید ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا