کرکٹ کی دنیا کے بڑے کھلاڑی بابر اعظم کئی برسوں سے مختلف ریکارڈ اپنے نام کیے جا رہے ہیں، پی ایس سیزن 9 کے دوران بھی بابر اعظم نے ایک اعزاز اپنے نام کیا، اور ٹی20 فارمیٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیرئیر میں اب تک بہت سے اہم ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے بھارتی ٹاپ بلے باز ویرات کوہلی سمیت دنیا کے مختلف بڑے بلے بازوں کے ریکارڈ توڑے ہیں، آج کے میچ کے دوران انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے دنیا میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ یہ اعزاز انہوں نے پی ایس کے دوران کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا۔
اس سے قبل ٹی20 کرکٹ میں یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے آلراؤنڈر کھلاڑی شعیب ملک ہیں۔ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ لیکن بابر اعظم یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کیے۔
واضح رہے ٹی20 کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، یہ اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، ایرون فنچ، روہت شرما، جوش بٹلر، کولن منرو، جیمز ونس اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔