اقوام متحدہ میں روس مخالف قراردادوں کا حصہ نہ بننے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، روسی سفیر

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ خورئیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرین کے مسئلے کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کی بہت کوششیں کیں لیکن یوکرین نے روس سے مذاکرات پر پابندی عائد کر دی۔ پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ وہ روس یوکرین تنازعہ پر آزادانہ پالیسی چلانا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کل پاکستان نے اقوام متحدہ میں روس مخالف قراردادوں پر ووٹنگ میں حص نہیں لیا۔

روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ خورئیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے روس سے مذاکرات پر اپنی پابندی ہٹانے تک سنجیدہ گفتگو ممکن نہیں، جنگ کے خاتمے کا دارومدار یوکرین کی مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی پر ہے۔ یوکرین میں امریکی فوج کی خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں جن کی تحقیقات ہونا چاہییں۔ امریکی یوکرین میں عام شہریوں پر مہلک عسکری تجربات کرتے رہے ہیں۔ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن یا مدت نہیں ہے۔

پاکستان سے متعلق روسی سفیر البرٹ خورئیو نے پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو پاکستان سے اسلحہ کی تیسرے ممالک سے فراہمی کی تصدیق سامنے نہیں آئی، یہی وجہ ہے کہ روس پاکستان بات چیت اور مذاکرات جاری رہتے ہیں۔ پاک روس روابط کے تسلسل کے تناظر میں پاکستان کی کوشیش ہیں کہ تیسرے فریق کے ذریعہ یوکرین کو اسلحہ فراہم نہ کرے۔

’توقع ہے کہ پاکستان اسی پالیسی کو جاری رکھے گا، آزاد ممالک بشمول پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ یوکرین روس تنازع پر اپنی آزادانہ پالیسی جاری رکھیں، مغرب پاکستان روس کا سیدھا تعلق نہیں دیکھ سکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورہ روس کے دوران روس نے یوکرین پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا اس کے بعد عمران خان کو بے دخل کر دیا گیا۔ عمران خان کی بیدخلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر یوکرین کے لیے لڑنے والے غیر ملکی جنگجوؤں فارن لیجن میں پاکستانیوں اور افغانوں کی موجودگی کی اطلاعات نہیں ہیں، نہ ہی دہشت گرد فارن لیجن کی جانب سے لڑتے ہوئے کسی پاکستانی یا افغان کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت فارن لیجنز کی کوئی قانونی توجیہہ نہیں ہے۔

’جنگ میں اب تک 6 ہزار سے زائد غیر ملکی جنگجوؤں اور فارن لیجنز کو تباہ کیا گیا‘۔

البرٹ خورئیو نے کہا کہ روسی عدالتین روسی عوام کے خلاف جرائم میں ملوث یوکرینی غیر ملکی جنگجوؤں کو سزائیں دے رہی ہیں، اب تک عوام کے خلاف جرائم و مظالم پر 87 جنگجووں کو سزائیں دی گئیں۔ 16 فروری 2023 کو آیڈئیوکا کی جنگ میں بیشتر غیر ملکی جنگجو شامل تھے۔ اس واقعہ میں مارے جانے والے 7 غیر ملکی جنگجو فرانسیسی شہری تھے۔

’ہم غزہ کی طرح یوکرین میں دوہرے معیار نہیں رکھیں گے، یوکرینی افواج کے خوراک و توانائی کے وسائل و ذخائر پر حملے دنیا کو مجبور کرنے کے لیے ہیں، تاکہ ان حملوں سے دیگر ممالک کو زیلینسکی امن فارمولہ کی حمایت پر مجبور کیا جاسکے‘۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں یوکرینی فوج و مسلح دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں 800 بچے قتل ہوئے، روس نے یوکرین میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشیشں کیں۔ امریکا اور مغرب نے یو ایس ایس آر ٹوٹنے کے بعد باصلاحیت اور عسکری مضبوط یوکرین پر کام شروع کیا۔ امریکی و مغربی اسلحہ کی فراہمی اس جنگ کی طوالت کا باعث بن رہی ہے۔ یوکرینی جوابی کاروائیوں کو شکست دیتے ہویے روس کی پیش قدمی جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 17 فروری کو روسی افواج نے اوڈوئیو شہر کو قابضین سے آزاد کرایا ہے، سچ کے لیے میڈیا مغربی خبر رساں اداروں کی پیروی سے گریز کرے اور اپیل ہے کہ میڈیا یوکرین پر غیر جاندارانہ رپورٹنگ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp