یو این پیس مشن کے سربراہ کی پاکستانی امن دستے کی تعریف

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ جیان پیئر لاکروکس نے جنوبی سوڈان اور سوڈان کے متنازعہ علاقے ابی کے دورے کے دوران وہاں اقوام متحدہ کی عبوری سیکیورٹی فورس میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امن دستے سے ملاقات کی اور شورش زدہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر قرن افریقہ کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایلچی ہانا ٹٹیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

امن مشن کے سربراہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سپاہی محمد طارق سمیت پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ وہ جوان گزشتہ ماہ ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے تھے۔

پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی امن دستے کے یونٹ کمانڈر نے آنے والے مہمانوں کو پاکستان بٹالین کی جانب سے علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

انہیں پاکستان بٹالین کی خواتین عملے کے کردار اور کاموں بارے بھی آگاہ کیا گیا جو امن و امان کے قیام کے فرائض کے علاوہ صحت کی دیکھ بھال جیسے متعلقہ شعبوں میں انجام دے رہے ہیں۔

انڈر سیکریٹری جنرل اور خصوصی ایلچی جیان پیئر لاکروکس نے علاقے کے قبائلی رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے لاہور کے قریب واہگہ بارڈر کے اپنے حالیہ دورے کو بھی یاد کیا، جہاں انہیں کرتار پور کوریڈور کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی کوششوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ذاتی طور پر کوریڈور کا دورہ کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وفد نے آرمی یونٹ کے بینڈ کی کارکردگی کو سراہا۔

علاقے کے مقامی بچوں نے ایک ثقافتی شو کا اہتمام کیا جس کے بعد سووینیرز کا تبادلہ ہوا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے دوران اب تک 181 پاکستانی امن اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی