مشہور کالم نگار و سینیئر صحافی نذیر ناجی انتقال کر گئے

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کالم نگار اور سینیئر صحافی نذیر ناجی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ نذیر ناجی لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی عمر 81  برس تھی۔  نذیر ناجی ’ سویرے سویرے ‘ کے عنوان سے روزنامہ جنگ کے لیے کالم لکھتے تھے، جہاں سے انہوں نے شہرت پائی۔

نذیر ناجی ایک زمانہ میں میاں محمد نواز شریف کے تقریر نویس بھی رہے ہیں۔ نذیر ناجی ان افراد میں شامل رہے جنہیں 12 اکتوبر 1999 کو صدر پرویز مشرف کے مارشل لا کے دوران وزیر اعظم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا اورانہیں پوچھ گچھ کے طویل عمل سے بھی گزرنا پڑا تھا۔

نذیر ناجی اُس وقت وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا وہ خطاب تحریر کر رہے تھے، جو وہ پرویزمشرف کی جانب سے مارشل لا لگائے جانے سے قبل بطور وزیر اعظم قوم سے کرنے والے تھے۔

بعد میں نذیر ناجی  نے فوج سے معافی مانگ لی تھی اور مشرف دور میں مسلم لیگ (ق) کے حق میں لکھنے لگے، پرویز مشرف کی حکومت ختم ہوئی تو انہوں نے برملا پرویز مشرف اور ان کی حکومت کے خلاف قلم اٹھایا۔

نذیرناجی نے روزنامہ جنگ میں اردو کے سینیئر کالم نگار کی حیثیت سے 27 سال سے زیادہ خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ انہوں نے 2012 میں جنگ گروپ چھوڑ دیا اور روزنامہ دنیا میں بطور گروپ ایڈیٹر شامل ہوئے۔ صحافت میں ان کی خدمات پرانہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں