ملک میں آئی ٹی برآمدات میں 39.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ جنوری میں آئی ٹی برآمدات 39.4 فیصد اضافے کے ساتھ 265 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 190 ملین ڈالر تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری مسلسل ترقی کر رہی ہے اور نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ جنوری میں آئی ٹی برآمدات 39.4 فیصد اضافے کے ساتھ 265 ملین ڈالر رہیں جو 2023 میں اسی مہینے میں 190 ملین ڈالر تھیں۔

مزید برآں وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران آئی ٹی برآمدات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1.5 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp