پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 196 رنز اسکور کیے اور جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 110 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
When @Cuttsy31 sent the ball sailing outside Lahore! 🤯#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvKK pic.twitter.com/VFWa3C6L84
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 12, 2023
کراچی کنگز کی بیٹنگ
کراچی کنگز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے بیٹر محمد اخلاق نے 51 ،کپتان عماد وسیم نے 45 اور طیب طاہر نے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں اور مخالف ٹیم کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب ہوئے حالانکہ ان کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گرگئی تھی جب حیدر علی 8 رنز اسکور کرکے کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔
کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کے باؤلر حسین طلعت ،حارث رؤف اور زمان خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دلبر حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز نے بیٹنگ کاآغاز کیا تو کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پرجم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 18اعشاریہ 5 اوورز میں 110 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،لاہور کے بیٹر حسین طلعت 25 رنز بناسکے اور حارث رؤف نے 18 رنز اسکور کیے جبکہ کراچی کنگز کے باؤلرز کی جانب سے عاکف جاوید،عمران طاہر،محمد عمر اور عماد وسیم نے 2 ،2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
Where did that come from⁉️
A couple of mighty hits from @HarisRauf14 💥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvKK pic.twitter.com/3ZcThzqzVP
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 12, 2023