پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 9 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 ، ایڈیشن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 139 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 138 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور سعود شکیل نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن سعود شکیل جلد ہی 17 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف 2 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 49 کے مجموعی اسکور پر گری جب خواجہ نافع 9 رنز پر رومان رئیس کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

تیسری وکٹ 51 کے مجموعی اسکورپر گری جب جیسن رائے 37 رنز بنا کر حنین شاہ کی گیند پرکلین بولڈ ہو گئے، چوتھی وکٹ 54 کے مجموعی اسکور پر گری جب سرفراز احمد صرف ایک رنز اسکور کرنے کے بعد شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں وکٹ 116 کے مجموعی اسکور پر گری جب شیرفین ردرفورڈ 29 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، چھٹی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری جب عقیل حسین 8 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 127 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد وسیم کو شاداب خان نے کلین بولڈ کر دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریلی روسو نے کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلا دی، انہوں نے 34 بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ محمد عامر نے 11 رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور شاداب خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ رومان رئیس اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2024  ایڈیشن 9 کا آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو اور ایلیکس ہیلس نے اننگز کا آٰغاز کیا تو جلد ہی 29 کے مجموعی اسکور پر ایلیکس ہیلس 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بنانے کے بعد عقیل حسین کی گیند پر ریلی روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 69  کے مجموعی اسکور پر گری جب کولن منرو 22 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر روتھرفوکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 72 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شاداب خان محض 2 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی وکٹ 80 کے مجموعی اسکورپر گری جب اعظم خان ایک رنز بنا کر عقیل حسیئن کی گیند پر رسو کے ہاتھوں کینچ آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ بھی فوری بعد 87 کے مجموعی اسکورپر گری جب آغا سلمان33 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر خواجہ نافع کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھٹی وکٹ 105 کے مجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم 9 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 118 کے مجموعی اسکور پر گری جب جارڈن کاکس 19 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کی آٹھویں وکٹ 138 کے مجموعی اسکور پر گری جب فہیم اشرف 20 رنز پر محمد وسیم کی گیند پر جیسن روئے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، نویں وکٹ 138 کے مجموعی اسکور پر گری جب رومن رئیس محمد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سب عمدہ بولنگ ابرار احمد اور محمد وسیم نے کی، دونوں بولرز نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عقیل حسین 2 جب کہ محمد حسنین ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم  میں کولن منرو، ایلیکس ہیلس، آغا سلمان، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، جارڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ رومان رئیس شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  میں جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی روسو (کپتان)، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp