چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا جائے جبکہ اجلاس میں جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ملک شہزاد احمد کے نام کی متفقہ منظور دے دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس شہزاد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کا جج بنانے پرغور کیا گیا۔

تاہم جوڈیشل کمیشن نے دونوں تعیناتیوں کی منظوری دی اور معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت میں 2 ججوں کی تعیناتیوں کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی 7 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp