موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 988 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 138 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 415 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے  جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 195 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 275 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات پر 52 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات پر 176 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو جنوری میں بڑھ کر 195 ملین ڈالر ہو گئے۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 93 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش