آسٹریلیا سے درآمد شدہ مضر صحت چنے کی کلیئرنس میں ملوث 3 افسران گرفتار

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آسٹریلیا سے درآمد شدہ مضر صحت چنے کی کلیئرنس میں ملوث 3 افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر آسٹریلوی درآمد شدہ چنے کی غیر قانونی کلئیرنس میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

ضامن انٹرپرائزز نامی درآمد کنندہ فرم نے دھوکہ دہی سے آسٹریلوی درآمد شدہ چنے کی غیر قانونی طریقے سے کلئیرنس کروائی تھی، ملزم نے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مذکورہ کنسائنمنٹ کلیئر کرائی۔

پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کراچی پورٹ سے مذکورہ کنسائنمنٹ کی کلیئرنس کے لیے ریلیز آرڈر جاری کیا حالانکہ مذکورہ کنسائنمنٹ مکمل طور پر مضر صحت اور انسانی استعمال کے لیے انتہائی غیر موزوں تھی۔

مذکورہ کنسائنمنٹ کو پاکستان پلانٹ قرنطینہ رولز 2019 کے لازمی تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے کلیئر کیا گیا تھا۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین زراعت ولید مختار، شہزاد سلمان اور ڈائریکٹر قرنطینہ قاسم کاکڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘