انتخابات کے پریزائیڈنگ افسر کے دفتر میں توڑ پھوڑ، قادر خان مندوخیل کے خلاف مقدمہ درج

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8 فروری کو انتخابات کے موقع پر کراچی میں پریزائیڈنگ افسر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے پر قادر خان مندوخیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،

 کراچی کے مدینہ کالونی تھانے پریزائیڈنگ افسر حافظ کلیم اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد میں اور دیگر اسٹاف ووٹوں کی گنتی میں مصروف تھا، سوا 5 بجے مشتعل ہجوم شور شرابا کرتے ہوئے میرے کمرے میں داخل ہوا، پولنگ بوتھ کو لاتے مار کر زمین پر گرا دیا اور مشتعل افراد نے پولنگ میٹریل اور بیلٹ پیپر کے ڈبے پھیکنا شروع کر دیے۔

ایف آئی آر میں پریزائیڈنگ افسر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اور لوگوں سے پتا چلا مشتعل ہجوم کی سربراہی این اے 242 کے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل کررہے تھے، ان کے ساتھ 20 سے 25 نامعلوم افراد تھے۔

ریٹرننگ افسر نے مزید کہا ہے کہ ’ووٹوں کی گنتی مکمل کرکے مشورے کے بعد رپورٹ درج کروانے آیا ہوں، قادر مدوخیل نے ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری کام میں مداخلت کی دھمکیاں دی ، قادر مدوخیل اور انکے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی