بھارتی عدالت نے ’اکبر‘ اور ’سیتا‘ کے نام تبدیل کرنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی کلکتہ ہائیکورٹ نے مغربی بنگال کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ سفاری پارک میں رکھے گئے ’اکبر‘ اور ’سیتا‘ نامی  شیر اور شیرنی کے ناموں کو تبدیل کریں۔

بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم ’وشوا ہندو پریشد‘ نے مغربی بنگال کے شہر سلی گوڑی کے سفاری پارک میں موجود شیر کا نام ’اکبر‘ اور شیرنی کا نام ’سیتا‘ رکھنے اور انھیں ایک ہی پنجرے میں رکھے جانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

وشوا ہندو پریشد کا کہنا تھا کہ شیروں کو مسلمان حکمران اور ہندو دیوی کا نام دیکر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

کلکتہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے مغربی بنگال کی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تنازعہ سے بچنے کے لیے شیروں کے نام تبدیل کیے جائیں۔

جمعرات کو کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سوگت بھٹاچاریہ  نے ریمارکس دیے کہ کیا جانوروں کے نام دیوتاؤں، دیو مالائی کرداروں یا آزادی کے لیے لڑنے والوں کے ناموں پر رکھے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا، ’ ’’آپ انہیں ’بجلی‘ یا اس طرح کے کوئی اور نام دے سکتے تھے، شیروں کو اکبر اور سیتا جیسے نام کیوں دیے گئے؟‘

جسٹس بھٹا چاریہ نے ریمارکس دیے دیے کہ آپ ایک ’فلاحی اور سیکولر ریاست‘ ہیں، اس طرح کے اقدامات کر کے کیوں تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے، شیروں کے لیے صرف ’سیتا‘ ہی نہیں بلکہ ’اکبر‘ نام بھی مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والی ویشوا ہندو پریشد نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اسے شیروں کے ناموں پر ملک کے تمام حصوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سیتا بھگوان رام کی بیوی ہیں اوردنیا بھر کے تمام ہندوؤں کے لیے مقدس دیوی ہیں۔ اس طرح کا عمل توہین مذہب کے مترادف اور تمام ہندوؤں کے مذہبی عقائد پر براہ راست حملہ ہے۔

ویشوا ہندو پریشد نے مغربی بنگال میں حکام پر جان بوجھ کر ایسا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے شیروں نام اور مقام تبدیل نہیں کیے تو وہ احتجاج کریں گے۔

اس سے قبل، ویشوا ہندو پریشد نے ’لو جہاد‘ سازشی تھیوری کو بھی فروغ دیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بھارت کی مسلم اقلیت ہندو خواتین کو مسلمان کرنے کے لیے دھوکہ دہی سے شادی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ