ملک محمد احمد خان اسپیکر، ملک ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے نامزد اُمیدوار ملک محمد احمد خان اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے 224 جب کہ ملک ظہیر اقبال چنڑ نے 220 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے اتحادی اُمیدوار ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ان سے حلف لیا۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اُمیدوار ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے درمیان مقابلہ تھا، اتحادی امیدوار ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے لیے 3 بولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ جن میں 322 اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔2 ووٹ مسترد ہوئے۔  ووٹنگ کے بعد ہونے والی گنتی میں ملک احمد خان سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے مقابلے میں 224 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے نامزد اُمیدوار ملک ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے حلف لیا۔

ملک احمد خان کو مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کے 222 اراکین کی حمایت حاصل تھی تاہم انہیں 2 ووٹ مزید پڑے ہیں جس کے بعد وہ 224 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ جب کہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کو 96 ووٹ پڑے ہیں۔ 16 اراکین نے اسمبلی میں آ کر حلف نہیں اٹھایا۔

اسپیکر کے عہدے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل نے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے ۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل نے معین ریاض قریشی کے کاغذات جمع کروا رکھے ہیں۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔

ادھر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے بتایا  ہے کہ اپوزیشن بنچوں پر 27 مخصوص نشستیں، 3 اقلیتی ممبران کو ملا کر 30 ممبران بنتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے لوگوں کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پولینڈ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد ہلاک، درجن سے زیادہ زخمی

ایران کے زمینی اور بحری راستوں کی نگرانی بڑھانے کے لیے امریکا کا نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

ایران کے ایٹمی راز بتانے والے کو 20 ملین ڈالر اور محفوظ پناہ دی جائے گی، امریکا کا اعلان

طالبان ترجمان ذبیع اللہ کا ’داعش‘ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، 2 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی برقرار

ایرانی شہری کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام، نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟