جی میل سروس بند کرنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جی میل کی وضاحت

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل کمپنی نے جی میل سروس کو ختم کرنے سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔ گوگل کے مطابق سوشل میڈیا پر فیک پوسٹ شیئرز کی جارہی ہیں اور جعلی اسکرین شاٹ بنائے جا رہے ہیں کہ گوگل نے جی میل سروس بند کردی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جعلی ای میل کا اسکرین شاٹ پیش کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل سروس بند کی جانے والی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکرین شاٹ ایک حقیقی ای میل سے لیا گیا تھا جو گوگل نے بیسک ایچ ٹی ایم ایل ویو سے چھٹکارہ پانے کے لیے لکھی تھی اور اس کے ایک حصے کو بعد میں یہ افواہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

جعلی پوسٹ میں لکھا گیا کہ کمپنی جی میل کے متعلق ایک اہم معلومات شیئر کرنا چاہتی ہے اور برسوں لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے بعد جی میل کا سفر اب اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

جیسے ہی جعلی پوسٹ وائرل ہوئی تو لوگوں کی جانب سے اس کو حقیقت پر مبنی سمجھا گیا، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں میں گوگل کی جانب سے اپنی کئی سروسز کو مشہور ہونے کے باوجود بند کیے جانے کے متعلق اعلان کیا گیا تھا۔

گوگل نے ایکس پر موجود جی میل کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی اور سارے واقعے اور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ (Gmail is here to stay) یعنی جی میل یہیں موجود ہے کہیں نہیں جا رہا۔

واضح رہے گوگل کی جانب سے ختم کی جانے والی ایپس، سروسز اور ہارڈ ویئر کے متعلق کلڈ بائے گوگل نام کی ایک ویب سائٹ  بنائی گئی ہے جس پر293 پروڈکٹس کی فہرست موجود ہے جو ختم ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن