آسکر 2023:‘‘ناٹو نوٹو‘‘ آسکر جیتنے والا پہلا انڈین گانا

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تیلگو زبان کی ہٹ فلم ‘‘آرآرآر‘‘ کے گانے ‘‘ناٹو نوٹو‘‘ آسکر جیتنے والا پہلا ہندوستانی گانا بن گیا ہے۔

بلاک بسٹر گانے نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں لیڈی گاگا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہترین اوریجنل گانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آرآرآر ایک فینٹسی فلم ہے جو برصغیر پاک و ہند پر برطانوی راج کے خلاف لڑنے والے دو جنگجوؤں کی کہانی ہے۔ ’’ناٹو ناٹو‘‘ گانے میں ایک لڑائی کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں دو آزادی پسند جنگجو اپنے ڈانس کے ذریعے برطانوی افسر کو گھٹنوں کے بل لے آتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ‘‘ناٹو ناٹو عالمی سطح پر مقبولیت کا حامل گانا ہے۔ یہ گانا آنے وقت میں یاد رکھا جائے گا۔ آرآرآر کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ہندوستان کو آپ پر فخر ہے۔

 

فلم کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے یہ کامیابی اپنے مداحوں کے نام کردی۔

 

شیو سینا (یو بی ٹی) کی رہنما پرینکا چترویدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے آرآرآر فلم کو مبارک باد دی۔

 

جبکہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، “یہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے‘‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp