پُرتشدد مردوں کو رومانوی انداز میں پیش کرنے پر ہانیہ عامر کا ڈرامہ تنقید کی زد میں

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈرامہ شائقین ان دنوں اس بحث میں مصروف ہیں کہ اسکرین پر صحت مند محبت کا تصور کیسا ہونا چاہیے۔ ایسے میں ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو اپنی کہانی اور کرداروں کے باعث شدید تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔

سیریل میں مرکزی کردار بلال عباس اور ہانیہ عامر ادا کر رہے ہیں۔ کہانی ایک بااصول میڈیکل اسٹوڈنٹ آئرا کے گرد گھومتی ہے، جس کی زندگی میں ایک امیر اور بااثر نوجوان کامیار داخل ہوتا ہے۔ کامیار محبت کو اختیار اور ضد کے امتزاج کے طور پر دیکھتا ہے، جہاں انکار کو چیلنج سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر نے شہرت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مقبولیت کا کون سا نیا ریکارڈ قائم کیا؟

ناظرین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں وہی پرانا فارمولا دہرایا گیا ہے۔ ایک طاقتور اور مالدار مرد مسلسل کسی خاتون کا تعاقب کرتا ہے، اس کے انکار کو نظرانداز کرتا ہے اور بغیر اجازت اس کی زندگی میں مداخلت کرتا ہے، مگر کہانی اسے رومانوی رنگ میں پیش کرتی ہے۔ وقت کے ساتھ آئرا کی مزاحمت کمزور پڑتی دکھائی جاتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ کامیار کی طرف مائل ہو جاتی ہے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ضد اور مسلسل دباؤ ہی محبت کا ثبوت ہیں۔

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ مسئلہ صرف ایک کردار کے رویے تک محدود نہیں بلکہ ڈرامے کی تحریر اور آئرا کے کردار کی محدود نشوونما بھی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ ان کے مطابق سیریل نہ صرف زہریلے رویوں کو دکھاتی ہے بلکہ انہیں معمول اور قابل قبول بنا کر پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو کے بعد میرب علی کا انسٹاگرام پر طنزیہ پیغام

کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ کہانی میں ایک ایسے شخص کو، جو جارحانہ مزاج اور نشے کی عادت کا حامل دکھایا گیا ہے، کسی نہ کسی انداز میں جواز فراہم کیا جاتا ہے۔ بعض مناظر میں مذہبی حوالوں کو بھی اخلاقی برتری ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، جس پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے۔

میری زندگی ہے تو نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا ہمارے ڈرامے غیر صحت مند تعلقات کو محبت کا نام دے کر نئی نسل کے ذہنوں میں غلط تصورات کو فروغ دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نے برطانیہ سے پولیس اصلاحات اور روہنگیا مسئلے میں تعاون کی درخواست کردی

دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، ٹوکیو سے آنے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز بھارتی ایئرپورٹ پر اتری

کراچی: جسم فروشی کے لیے 33 خواتین کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا

پاکستان کے پاس تیل کے ذخائر کتنے اور معیشت کی صورتحال کیا، وزرارت خزانہ نے بتادیا

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا