آسکر 2023:’دی ایلیفینٹ وِسپرز‘نے مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کی ’دی ایلیفینٹ وِسپرز‘ 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین مختصر دستاویزی فلم قرار پائی۔

آسکر 2023کے لئے نامزد کی جانے والی مختصر دستاویزی فلموں میں کارتیکی گونسیلوس کی ہدایت کاری میں بننے والی’دی ایلیفینٹ وِسپرز‘کے علاوہ جے روزن بلیٹ کی ہاؤ ڈو یو مئیر اے ائیر،دی مارتھا مچل ایفیکٹ،ہال آؤٹ اور سٹرینجر ایٹ دی گیٹ شامل ہیں۔

’دی ایلیفینٹ وِسپرز‘ کی کہانی جنوبی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے بومن اور بیلی نامی ایک ایسے جوڑے کی ہے جو اپنی زندگی ایک یتیم ہاتھی کے بچے’راگھو‘ کی دیکھ بھال میں وقف کردیتا ہے۔

اس مختصر دستاویزی فلم میں انسانوں اور جانوروں کے درمیان خاندانی پہلو کو دکھایا گیا ہے جسے کرن تھپ لیا،کرش مکھیجا،آنند بنسل اور کارتیکی گونسیلوس نے بہت ہی خوبصورتی سے فلمایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showsha (@showsha_)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp