مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف کی روایت آگے بڑھائیں گی، رانا ثنااللہ

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے سب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جا رہی ہیں، فخر کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ جو روایت نواز شریف نے قائم کی اسے شہباز شریف نے آگے بڑھایا تھا، اسی روایت کو مریم نواز بھی آگے بڑھائیں گی۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی منتخب وزیراعلیٰ ہوں گی، میرٹ پر کام کریں گی۔ ان شاءاللہ مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا، بیوروکریسی مریم نواز کیساتھ تعاون کرے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ کلچر ختم کرنا ہوگا، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا ہوگا، ہم سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرناہوگا، ضمنی الیکشن لڑنا ان لوگوں کا حق ہے جنہوں نے ان حلقوں میں محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی لمحہ ہے، ہمیں فخر ہے کہ اس تاریخی لمحے میں شریک ہیں، مریم نواز صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز پالیسی بیان جاری کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp