رانچی ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیصلہ کُن برتری حاصل کر لی۔ رانچی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ کا تفصیلی اسکور کارڈ

جے ایس سی اے کرکٹ اسٹیڈیم رانچی میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں بھارت نے 307 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم بھارتی اسپنرز کے جال میں پھنس گئی اور پوری ٹیم محض 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور بھارت کو جیتنے کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر زاک کرالی نے 42 اور بین ڈکِٹ نے 11 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے بلے باز اولی پوپ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے شاندار سنچری اسکور کی اور 122 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ دیگر بلے بازوں میں جونی بیرسٹو 38، کپتان بین اسٹوکس 3، بین فوکس 47، ٹام ہارٹلے 13، اولی رابنسن 58، شعیب بشیر صفر جبکہ جیمز اینڈرسن بھی صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے آل راؤنڈر راویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 4 جبکہ آکاش دیپ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد سراج 2 اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی پہلی اننگز

بھارت کی جانب سے دھرو جُریل نے سب سے زیادہ 90 رنز اسکور کیے جبکہ اوپننگ بلے بازوں یشسوی جیسوال 73 اور کپتان روہت شرما 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بلے بازوں میں شبمن گل 38، رجت پٹیدار 17، راویندرا جدیجا 12 جبکہ سرفراز خان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روی ایشون ایک، کلدیپ یادیو 28، آکاش دیپ 9 اور محمد سراج صفر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے سب سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمز اینڈرسن نے 2 اور ٹام ہارٹلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز

رانچی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اوپنر زاک کرالی نے سب سے زیادہ 60 رنز اسکور کیے جبکہ بین ڈکِٹ نے 15 رنز اسکور کیے۔

مڈل آرڈر بلے بازوں میں اولی پوپ ایک مرتبہ پھر صفر اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے جوئے روٹ 11 رنز بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو نے 30 ، کپتان بین اسٹوکس نے 4 رنز بنائے جبکہ بین فوکس نے 17، ٹام ہارٹلی 7، اولی رابنسن صفر، اور جیمز اینڈرسن بھی صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے روی ایشون نے سب سے زیادہ 5 اور کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راویندرا جدیجا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

بھارت کی دوسری اننگز

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 55، یشسوی جیسوال نے 37، رجت پٹیدار صفر اور آل راؤنڈر راویندرا جدیجا 4 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے دھرو جُریل 39 جبکہ شبمن گل 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 3 جبکہ ٹام ہارٹلی اور کوئے روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،بھارت کی جانب سے دھرو جُریل 39 جبکہ شبمن گل 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا 5واں اورآخری ٹیسٹ میچ 7 مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp