پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز 220 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئی ہیں، مریم نواز پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون سیاست دان ہیں جو وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں، جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نےانتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا اور اپنے ارکان سمیت اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔ رانا آفتاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر ووٹنگ ہو گی تو میں وزیراعلیٰ بنوں گا، اگر آج خفیہ رائے شماری ہوتی تو سب آپ کے سامنے آجاتا۔
مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تعریفی اور تنقیدی تبصروں کا انبار لگ گیا۔
مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے مریم نواز کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مینڈیٹ چور نا منظور۔
مینڈیٹ چور نامنظور#مینڈیٹ_چوروں_کی_سرکار pic.twitter.com/vIxJAuYK6Y
— PTI (@PTIofficial) February 26, 2024
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایک صارف نے لکھا کہ آج سے پنجاب کا زوال شروع ہوگیا۔ جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مبارک ہو اب پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہا۔
آج سے پنجاب کا زوال شروع ہوا جمرایت کا جنازہ نکال دیا گیا۔ مبارک ہو اب پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہا۔ #MaryamNawaz pic.twitter.com/S9zH4Xuzh7
— Waseem Hassan (@waseemhassan03) February 26, 2024
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ مریم نواز اس قابل ہی نہیں کہ ان کے بارے میں کچھ بولا جائے، مجھے ان پر ترس آرہا ہے، انہیں صرف مجبوری میں اس کرسی پر بٹھایا گیا ہے۔
مریم نواز اس قابل ہی نہیں کہ اسکے بارے میں کچھ بولا جائے
مجھے اس پر ترس آرہا مجبوری میں اس کرسی پر بٹھایاگیا۔ علیمہ خان pic.twitter.com/tW1PHm55E9— Rubab Hayat (@shuglisam) February 26, 2024
ن لیگ کے سپورٹر اسامہ نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کی جانب سے کی گئی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہوتی ہے خاندانی بندے کی نشانی، مریم نواز نے پوری تقریر کے دوران مجال ہے جو ایک لفظ بھی کسی پر تنقید کی ہو۔
یہ ہوتی خاندانی بندے کی نشانی مریم نواز نے پوری تقریر کہ دوران مجال ہےجو ایک لفظ بھی کسی پر تنقید کی ہو#خوش_آمدید_میڈم_چیف_منسٹر #علوی_گھر_جاؤ #MaryamNawaz #PunjabAssembly
— Usama Anthropistis (@usamazzk1) February 26, 2024
مسلم لیگ ن کے ایک کارکن نے لکھا کہ باپ کے سامنے گرفتار ہونے والی آج باپ کے سامنے ہی وزیراعلیٰ بن چکی ہے۔
باپ کے سامنے گرفتار ہونے والی آج باپ کے سامنے ہی وزیراعلی بن چکی ہے
وتعز من تشاء وتزل من تشاء pic.twitter.com/hIFlmW8f52— Nawaz Sharif Force (@nawazsforce) February 26, 2024
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں مریم نواز این اے 119 اور پی پی 159 سے کامیاب ہوئی تھیں۔ 3 جنوری 2013 کو وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر منتخب ہوئیں اور آج انہوں نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔