انتخابات میں کارکردگی دکھا دی، آئندہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کروائیں گے، مراد علی شاہ

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں ہم نے کارکردگی دکھا دی ہے، آئندہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کروائیں گے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مثبت سیاست کرے اور ہماری اصلاح کرے، کیونکہ اگر تنقید نہیں ہوگی تو ہم اپنی اصلاح کیسے کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم ہمیشہ اپنے لوگوں میں موجود رہتے ہیں، اس لیے پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی ہے، سیلاب متاثرین کے لیے ہم 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ بلاول بھٹو کے دیے گئے 10 نکات پر عملدرآمد سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کے حوالے سے خدشات ہمیں بھی ہیں لیکن قانونی راستہ اپنائیں گے، کیونکہ ہم اپنی کچھ سیٹوں کے لیے ملک کی سالمیت سے نہیں کھیلیں گے۔

’سب سے پہلے ملک کے استحکام کو دیکھنا ہے‘

مراد علی شاہ نے کہاکہ سب سے پہلے ملک کے استحکام کو دیکھنا ہے، ہم اس وقت آسان دور سے نہیں گزر رہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے، ہم نے اس کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک کے لیے اپنی خدمات پیش کیں، ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا کردار ہے اور یہ کریڈٹ ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آصف زرداری اگلے ماہ صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے