گوادر میں طوفانی بارش کا نہ تھمنے والا سلسلہ، شہر ڈوب گیا، لوگوں کی نقل مکانی

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوادر میں تقریباً 14 گھنٹے سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔

طوفانی بارش کی وجہ سے شدید پریشانی کے عالم میں شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر کی حالیہ صورت حال پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اور کمیشن خوری کی سزا گوادر کے عوام بھگت رہے ہیں، آج طوفانی بارش کی وجہ سے پورا شہر ڈوب گیا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر میں فوری ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر کہدہ بابر نے بھی گوادر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے امدادی کارروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp