2020 کے انتخابات میں جو بائیڈن نے ریاست مشی گن میں اس وقت کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ مشی گن اور دیگر اہم ریاستوں بشمول پینسلوانیا اور وسکونسن کے مسلمان امریکیوں اور عرب امریکیوں نے بائیڈن کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
2024 میں جب بائیڈن اور ٹرمپ نومبر میں دوبارہ مقابلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، ڈیموکریٹک پارٹی کے موجودہ صدر کو انہی ووٹروں کی جانب سے ردعمل کے بڑھتے ہوئے امکانات کا سامنا ہے، جن میں سے بہت سے ان کے دوبارہ انتخاب کی کوششوں کا رستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
غزہ پر غیر معمولی بمباری میں اسرائیل کی حمایت پر واشنگٹن کی بڑھتی ہوئی ناراضی بہت سے عرب امریکی اور مسلم رائے دہندگان کو یہ اعلان کرنے پر مجبور کر رہی ہے کہ وہ انتخابات سے دور رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکا کی جانب سے تل ابیب کے لیے فوجی امداد جاری رکھنے کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔
مشی گن میں جہاں رواں ہفتے ابتدائی پرائمری انتخابات شروع ہو رہے ہیں، بائیڈن کے ایک وقت کے ووٹروں نے انتخابات کو سبوتاژ کرکے اپنی انتظامیہ کو ایک مضبوط پیغام دینے کا وعدہ کیا ہے، یہاں تک کہ صدر کے معاونین کمیونٹی رہنماؤں سے ملنے اور ان کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی عرب اور مسلم کمیونٹی کیا چاہتی ہے، بائیڈن کے لیے دو ووٹنگ بلاک کیوں اہم ہیں، اور امریکا کے وہ حصے جہاں وہ سب سے زیادہ بااثر ہیں:
عرب امریکی کیا مطالبہ کر رہے ہیں؟
عرب اور مسلم برادریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں ہلاکتوں کو روکے اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ان میں سے کچھ فلسطینی ہیں جن کے اہل خانہ اور دوست محصور پٹی میں ہیں۔ ان برادریوں کے متنوع مطالبات ہیں، جن میں سے اہم یہ ہیں کہ:
امریکا غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کرے اور فلسطینی سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کرے۔
واشنگٹن، اسرائیل کی فوجی امداد روک دے۔
امریکا، فلسطینیوں کو خاطر خواہ امداد فراہم کرنے پر زور دے اور اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی بحال کرے۔
امریکی حکومت بڑھتی ہوئی عرب اور فلسطین مخالف نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔ تاہم بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ ڈیئربورن، ڈیٹرائٹ اور دیگر بڑے شہروں میں جہاں عرب امریکی آبادی زیادہ ہے، وہاں کی کمیونٹیز نے اپنے مقامی کونسل کے رہنماؤں کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے یکطرفہ قراردادیں منظور کرنے کے لیے کامیابی کے ساتھ لابی کی ہے۔
ڈی سی میں قائم تحریر انسٹی ٹیوٹ فار مڈل ایسٹ پالیسی کی ڈائریکٹر مائی السدانی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اگرچہ مقامی قوانین امریکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز نہیں ہوتے لیکن مقامی قراردادیں علامتی ہیں اور امریکی شہریوں کے خدشات اور ترجیحات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ یہ شہریوں کو یہ بتانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں کہ یہ مسئلہ کیوں اہم ہے اور یہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔
مقامی کونسلیں ہم خیال افرادکو اکٹھا اور متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، تاکہ پالیسی سازوں پر فوری اور دباؤ کا ایک بڑا احساس پیدا کیا جا سکے جو خارجہ پالیسی کا اثر و رسوخ رکھتے ہیں کہ وہ اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کریں۔
حالیہ ہفتوں کے دوران بائیڈن کے نمائندوں نے عرب رہنماؤں کو ملاقاتوں میں مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے لیکن انہیں محدود کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ڈیئربورن کے عہدیدار بائیڈن کی انتخابی مہم کی منیجر جولی شاویز روڈریگیز سے ملاقات کرنے والے تھے لیکن انتخابات کے حوالے سے کسی بھی بات چیت کے خلاف کمیونٹی کے ارکان کے دباؤ کی وجہ سے آخری لمحات میں اسے منسوخ کر دیا گیا تھا، تاہم بائیڈن کے سینئر مشیروں کے ساتھ ایک اور ملاقات میں ڈیئربورن کے میئر حمود نے کہا تھا کہ کمیونٹی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چاہے وہ اپنا ووٹ روکیں یا ٹرمپ کو ووٹ دیں، مسلم اور عرب امریکی ووٹ بائیڈن کی انتخابی مہم میں کوئی بڑا دھچکا نہیں لگائیں گے کیونکہ وہ کل ووٹنگ آبادی کا صرف 2 سے 3 فیصد ہیں۔