بابر اعظم کی سنچری نے ان کے ناقدین کو بھی گرویدہ بنا لیا

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے شدید ترین ناقد نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ان کے شان میں تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کمنٹیٹر سائمن ڈول پریزنٹیشن کے دوران بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلی گئی جارحانہ اننگز کی تعریف کرتے ان کی شاندار اننگز اور بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر انہیں سراہ رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف 63 گیندوں پر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 176 سے زائد کا رہا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کیوی کمنٹیٹر نے بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم کے بجائے اپنے ذاتی سنگ میل کے لیے کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ایڈیشن میں بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں تیزترین 10 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنے، انہوں نے 271 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ کرس گیل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 285 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

بابر اعظم پی ایس ایل سیزن 9 میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے اب تک کے 5 میچوں میں 80 سے زائد کی اوسط سے 330 رنز بنارکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب