اتمانزئی قبائلی عمائدین کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سے شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر اتمانزئی قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ قبائلی عوام پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہاکہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر قبائل کی بتدریج اپنے اپنے علاقوں میں واپسی سمیت معدنیات و دیگر شعبوں بشمول تعلیم کی بہتر فراہمی میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے پر شکریہ ادا کیا۔

اتمانزئی قبائلی عمائدین نے اس عہد کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام ہمیشہ کی طرح ملکی بقا اور سالمیت کے لیے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی