دہشتگرد حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے، آئی جی ایف سی کی شہید ایف سی کے اہل خانہ سے ملاقات

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنرل عاصم منیر کی خصوصی ہدایت میجر جنرل نورولی خان انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور خیبرپختوخوا نارتھ، شہید ایس پی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے خصوصی احکامات پر آج میجر جنرل نورولی خان نے 27 فروری 2024 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

آئی جی ایف سی نے شہید کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ایس پی اعجاز خان ایک دلیر اورمحب وطن پولیس افسر تھے۔ وہ دہشتگردوں کے خلاف بڑے متحرک رہے اور وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اپنی جان قربان کی۔

مفت تعلیم اور 50لاکھ روپے

پاک فوج  شہید ایس پی اعجاز خان  کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی، اس کے علاوہ  آئی جی ایف سی نے پاک فوج  کی جانب سے شہید ایس پی اعجاز خان کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔

بعدازاں، آئی جی ایف سی نے ریجنل پولیس آفس مردان کا دورہ کیا اور 27 فروری 2024 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

دہشتگرد پولیس کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے، آئی جی ایف سی

انہوں نے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کی پولیس گزشتہ کئی سالوں سے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اور ان کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت خیبرپختونخوا میں امن قائم ہوا۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے منافع حاصل کر لیا

آصف زرداری خیریت سے ہیں، سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں مالیاتی منڈیوں پر انسائیڈر ٹریڈنگ کے سائے، واشنگٹن میں کھلبلی

عالمی بحران کے باوجود ادویات کی قلت کا خطرہ نہیں، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور معاہدے کے لیے پرامید، ٹیک کمپنی انتھروپک سیکیورٹی رسک کے بجائے مفید قرار

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سعودی عرب اسلام آباد کی امن کوششوں کا حامی

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ