سال کا اضافی دن: گوگل کا دلچسپ ڈوڈل جاری

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے دنیا بھر میں آج منائے جانے والے لیپ ائیر کے موقع پر خاص ’ڈوڈل‘ جاری کردیا۔ انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل پاکستان سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک میں خاص دنوں اور اہم مواقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے۔ گوگل گزشتہ کئی سال سے دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا آر ہا ہے۔ رواں سال 2024 لیپ ایئر ہے جو 366 دنوں پر مشتمل ہے اس لیے آج 29 فروری ہے لیپ ڈے پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی نیا دلچسپ ڈوڈل جاری کر دیا۔

 4 سال بعد آنے والے لیپ ڈے پر گوگل کی جانب سے جاری ڈوڈل میں ایک تالاب دکھایا گیا ہے جس میں 1اور28کے ہندسے میں ایک مینڈک کود پڑتا ہے جس کے پاس 29 کا ہندسہ ہے۔

لیپ ایئرز کیوں ہوتے ہیں؟

ہمارے کیلینڈر کے مطابق ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں کیونکہ یہ وہ وقت ہے جو زمین کو سورج کے گرد مدار میں گھومنے کے لیے درکار ہوتا ہے تاہم یہ مدت پورے 365 دن نہیں بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زمین کو سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے کے لیے 365.242190 دن درکار ہوتے ہیں۔ یہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 48 منٹ اور 56 سیکنڈ بنتے ہیں۔ اسے سائڈیریل ایئر کہتے ہیں۔

سائیڈیریل سال عام سال سے تھوڑا زیادہ طویل ہوتا ہے اس لیے اس میں سے اضافی گھنٹے، منٹ اور سیکنڈ نکال دیے جاتے ہیں۔ تاہم ہر 3سال بعد چوتھے سال ایک دن کا اضافہ کرنے سے ان اضافی گھنٹوں کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ