جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ لگتا نہیں کہ نئی پارلیمنٹ اپنی 5 سالہ مدت پوری کر سکے گی۔
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی میں وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ اسمبلی نہیں بلکہ کوئی اور ہی چیز لگ رہی تھی۔
احتجاجی سیاست یا ایک اور آزادی مارچ سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آپ دیکھیں اور انتظار کریں بس۔
’اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے‘
بعد ازاں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہیں لے گی کیونکہ ان کی جماعت کی پالیسی ہے کہ وہ اس انتخاب میں اپنا ووٹ استعمال نہیں کریں گے، ہم نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔
یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے!
مولانا فضل الرحمان اسمبلی پہنچ گئے، دبنگ میڈیا ٹاک!#WENews #assembly #maulanafazlurrehman pic.twitter.com/v35ZOiECfs— WE News (@WENewsPk) February 29, 2024
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اور بعد میں وزیراعظم کے انتخاب میں جے یو آئی حصہ نہیں لے گی۔
’ہم اس ایوان کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ سمجھتے ہیں‘
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ جس کا نتیجہ عوام کے ہاتھ میں نہ ہو اور اسٹیبشمنٹ کے ہاتھ میں ہو، اس ایوان میں ہمیں کوئی حق نہیں کہ کسی بھی ایسی کارروائی میں حصہ لیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس ایوان کو عوام کا نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ زیادہ سمجھتے ہیں۔