مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سنی اتحاد نے مخصوص نشستوں کے لیے کوئی لسٹ نہیں دی، مخصوص نشستوں کی کوئی نئی لسٹ جاری نہیں ہوسکتی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 (6d) اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 کے تحت مخصوص نشستیں قومی اسمبلی کی نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو دی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
خواجہ آصف نے کہا کہ سنی اتحاد نے مخصوص نشستوں کے لیے کوئی لسٹ نہیں دی، اس کے بعد سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے جو کل الیکشن کمیشن میں سماعت کے موقع پر بھی سامنے آیا، اس خط کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی موجودہ مخصوص نشستوں کی لسٹ میں اضافہ یا جب کوٹہ ختم ہوجائے تو اس لسٹ میں مخصوص نشستیں ڈالی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ کوئی نئی لسٹ جاری نہیں ہوسکتی۔
خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ترجیح فہرست جمع نہیں کروائی گئی، قواعد کے تحت امیدواروں کی فہرست شیڈول کے تحت دینا ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں گھڑی اتار کر بتایا تحریک انصاف والے اس لئے شور مچا رہے ہیں pic.twitter.com/4AoBZ9Lo8I
— Safina Khan (@SafinaKhann) February 29, 2024
خواجہ آصف نے اس موقع پر اپنے ہاتھ کی گھڑی اتار کر لہراتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ (پی ٹی آئی والے) اس لیے شور مچا رہے ہیں۔‘
خواجہ آصف کے ایوان میں گھڑی لہرانے پر تحریک انصاف کے حمایت یافیہ ارکان سیخ پا ہوگئے اور ایوان میں بدمزگی پیدا ہوگئی ، جمشید دستی نے جوتا لہرا دیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔