’کبھی اپنا مواد بھی لے کر آیا کرو‘ سوشل میڈیا صارفین کی سجل علی پر سخت تنقید

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی وڈ کی ‘بیبو’ کرینہ کپور کو کاپی کرنے کی کوشش کی اور پھر اس کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی کہ لوگ ویڈیو دیکھ کر خوب پذیرائی ملے گی لیکن انہیں لینے کے دینے پڑ گئے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت رد عمل کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ سجل علی کو شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

وائرل ویڈیو میں سجل علی نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتی۔

جب سجل علی سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں اُن کی پسندیدہ شخصیت کون ہیں؟ تو اس پر اُنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کردار ‘گیت’ کو کاپی کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔

ویڈیو پر جہاں کئی صارفین نے ان کو سراہا وہیں چند صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے کہا کہ کچھ اپنا بھی کر لیں کیا سب کچھ دوسروں کا ہی کاپی کرنا ہے، تو کسی نے کہا کہ سجل علی اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے یہ ڈائیلاگ ‘میں اپنی پسندیدہ ہوں’ فلم ‘جب وی میٹ’ میں کہا تھا جوکہ کافی مشہور ہوا تھا، اس ڈائیلاگ پر کافی میمز بھی بنی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں