ندا یاسر کی خلاف معمول حاضر جوابی: ’ندا یاسر کبھی مایوس نہیں کرتیں‘

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کو اکثر اپنے شو میں زیر بحث موضوعات کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر ان کے کانٹینٹ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی رنگ گورا کرنے کی ترکیبیں تو کبھی موٹاپا کم کرنے کے طریقے بتاتی ندا یاسر کو جہاں صارفین تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہیں چند صارفین ایسے بھی ہیں جو ان کو سراہتے نظر آتے ہیں اور ان کی حاضر دماغی کی داد دیتے ہیں۔

ایسے ہی ندا یاسر کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں انہیں حمزہ علی عباسی کے ہم شکل کے ساتھ سوال و جواب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ کے ہم شکل نے بتایا کہ لوگ مجھے صرف حمزہ عباسی سے نہیں بلکہ جمال شاہ اور انیل کپور سے بھی ملاتے ہیں جس پر ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو کوئی آپ کے والدین سے بھی ملاتا  ہے یا نہیں؟ جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

https://Twitter.com/LostMischievous/status/1763131318865395970?s=20

  ایک صارف نے لکھا کہ پہلی بار ندا یاسر نے کوئی اچھی بات کی ہے۔

ہما نامی صارف لکھتی ہیں کہ ندا یاسر کبھی مایوس نہیں کرتیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ندا یاسر بہت معصوم ہیں اور بطور میزبان میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ متوسط طبقے کی حقیقی نمائندہ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اس ویڈیو نے مجھے بہت ہنسایا۔

روحان علی لکھتے ہیں کہ ندا یاسر ٹی وی کی سب سے معصوم میزبان ہیں کیونکہ وہ سیاست اور سیاسی بیان بازی نہیں کرتیں اور نہ ہی ان کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے، وہ سیدھی سیدھی بات کرتی ہیں۔

ندا یاسر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کہ یہ تو موئے موئے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر صارفین کی جانب سے ندا یاسر کو ان کی باتوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟