ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا، پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے۔ پاکستان آئی پی منصوبے کو اہم سمجھتا ہے اور توانائی کا حصول ترجیحات میں ہے۔ امریکا سے یمن اسلحہ اسمگلنگ میں گرفتار باشندوں تک قونصلررسائی مانگی ہے جس کے بعد شناخت کی تصدیق ہوگی۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرکابینہ توانائی کمیٹی فیصلہ کرچکی ہے۔ پاکستان منصوبے کو اہم سمجھتا ہے اور توانائی کا حصول ترجیحات میں ہے، توانائی کمیٹی نے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 80 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا، پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، ہم پاکستان کے اندرونی معاملات پر اپنے آزادنہ فیصلے کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ابھی تک آئی پی میں کسی تیسرے ملک کے شمولیت کا علم نہیں ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اسمگلنگ میں امریکا کے ہاتھوں گرفتار باشندوں پر امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں، تاہم ان گرفتار باشندوں کی شہریت کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے امریکا سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔ قونصلر رسائی ملنے کے بعد ہی ان گرفتار شدگان کی شہریت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلم کانفرنس کے دھڑوں پر پابندی کو تسلیم نہیں کرتے، وہ 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی عائد کر چکا ہے فوری طور پر پابندیاں اٹھائے۔