پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام، 747 پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 747 پوائنٹس اضافے سے 65325 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 956 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے 13.38 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر 9312 ارب روپے ہو گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کا دارومدار سیاسی استحکام پر منحصر ہے

معاشی ماہر شہریار بٹ کے مطابق انتخابی نتائج آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 4000 پوائنٹس تک گر گئی تھی، پھر رفتہ رفتہ سیاسی معاملات بہتر ہونے لگے تو مارکیٹ نے بھی کروٹ لی اور اسی کاروباری ہفتے میں 2300 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا دارومدار سیاسی استحکام پر منحصر ہے، ملک میں استحکام رہے گا تو سرمایہ کار بھی دلچسپی لیں گے۔

سرمایہ کاروں کو اگر اس بات کا اعتماد دیا جائے کہ حکومتیں اپنا وقت پورا کرکے جائیں گی تو اس سے مزید بہتری آنے کی گنجائش موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 بڑوں کی بیٹھک کے لیے دیانتداری سب سے اہم، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہوگا، خواجہ آصف

امریکی کارروائی میں گرفتار وینزویلا کے صدر مادورو نیویارک جیل منتقل

راولپنڈی میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع

وائٹ ہاؤس کے لیے سنگِ مرمر کی خریداری اور وینزویلا پر حملہ، ٹرمپ کی چھٹی کیسے گزری؟

مستقبل میں انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے میچز پاکستان میں کرانے پر بھی غور ہوسکتا ہے، چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن