غزہ میں امدادی سامان فضا سے گرایا جائے گا، امریکا کا اعلان

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز غزہ میں خوراک اور رسد کی پہلی فوجی ہوائی گراوٹ کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کا غزہ کے لیے امداد کو ہوا سے گرانے کا یہ اعلان عین اس وقت سامنے آیا جب 2 روز قبل امداد کے متلاشی فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی حملے میں 115 افراد شہید جبکہ 750 زخمی ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں امدادی سامان فضا سے گرانے کا سلسلہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ فضا سے امدادی سامان گرانے کا سلسلہ جلد شروع کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے مزید طریقوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، آئندہ چند دنوں میں امریکا اپنے دوست ملک اردن، فرانس اور دیگر کے ساتھ شامل ہوکرغزہ میں اضافی خوراک پہنچائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ بحری کوریڈور سمیت دیگر راستے بھی امداد کے لیے کھولنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ امداد غزہ میں پہنچائی جا سکے، کیونکہ پہنچنے والی امداد ناکافی ہے، وہاں لوگوں کو ابھی بھی سیکڑوں ٹرکوں کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp